آرمی چیف کا آئی جی سندھ سے رابطہ کیاباتیں ہوئیں ؟کامران خان نے بتا دیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کامران خان نے بتا یا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے بتا یا کہ ایک اور اہم پیش رفت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ٹیلیفون کال میں آئی جیسندھ مشتاق مہر سے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے حالیہ واقعے پراپنی تشویش کا اظہار کیااور یقین دلایا کہ اس کی شفاف تحقیقات ہوگی اقدامات ہوں گے ،پولیس و فوجی اداروں میں رابطے

مزیدمستحکم اور مضبوط ہوں ۔اس سے قبل آرمی چیف نے بلاول بھٹو سے بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں واقعے پر شفاف تحقیقات کا یقین دلا یا تھا ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں