آصف زرداری نے سانحہ کارساز اور پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز اور پی ڈی ایم کے اتوار کو ہونے والے جلسے میں کوررونا وبا سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔اپنے بیان میں آصف علی زرداری نےاراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدے داران کو ہدایات جاری دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے آنے والے کارکن کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عمل کریں،آصف زرداری نے کہا کہ جلسے میں شریک کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں،اراکین اسمبلی اور پارٹی

عہدیدار کارکنوں کو ماسک اور سینیٹائز مہیا کریں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے ،کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوا اس وبا سے بچنا لازمی ہے ،آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں ، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز پر لازم ہے وہ جلسے میں شریک کارکنوں کو ماسک فراہم کریں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں