آپ کا حسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کا زرتاج گل سے سوال، وفاقی وزیر کے جواب نے صحافیوں کو بھی حیران کر دیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں، اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی کی کیا وجہ ہے، کیا آپ اس کے لئے کوئی کریم استعمال کرتی ہیںیا پھر کوئی اور وجہ ہے، اس سوال پر وفاقی وزیر شرما گئیں اور اپنی خوبصورتی کی وجہ بھی بیان کر دی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ قبائلی اور پشتون ہیں اس وجہ سے وہ زیادہ خوبصورت ہیں

لیکن باقاعدہ الیکشن جیت کر آئی ہوں تو اس پریکٹیکل سیاست اور دھوپ گرمی اورسموگ کے بعد اب اتنا ہی حسن بچا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ اب تو میری کلاس فیلوز بھی مجھے نہیں پہچانتے کہ یہ وہی زرتاج گل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خوبصورت اب ماند پڑ گئی ہے، زرتاج گل نے کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خوبصورت تھیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں