‘ارطغرل غازی’ کی سلجان خاتون کی انٹری ، جیو ے جیو ے پاکستان کا نعرہ لگا دیا


انقرہ (این این آئی)پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ بنانے والے ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل میںسلیمان شاہ کی منہ بولی بیٹی اور بعد میں بڑے بیٹے گلدارو کی بیوی سلجان خاتون کا کردار ادا کرنیوالی دیدم بالچین پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔اس حوالے سے پاکستان کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ دیدم بالچین ان کے برانڈ کے ونٹر کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی۔ماریہ بی اس وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ ترکی کے تاریخی اور ثقافتی مرکز میں موجود ہیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ دیدم بالچین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر

کیں اور بتایا کہ وہ سلجان خاتون کے ساتھ شوٹنگ کیلئے استنبول میں موجود ہیں۔انسٹا پر جاری ایک ویڈیو میں ماریہ بی نے کہا کہ ہم سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔اس موقع پر اداکارہ دیدم بالچین نے پاکستانیوں کے لیے ‘جیوے جیوے پاکستان’ کے الفاظ بھی کہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں