اسلام آباد میں نوجوان کے قتل کا ذمہ دار وزیر داخلہ شیخ رشید کو قرار دے دیا گیا


اسلام آباد (این این آئی) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل انتہائی درد ناک ہے،پیپلزپارٹی غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل انتہائی درد ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کے سفاکانہ قتلکے ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں، شیخ رشید خود تو بے اولاد ہیں انہیں نہیں معلوم اولاد کا غم کتنا دردناک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید خوف اور دہشت کی فضا قائم کرکے کٹھ پتلی حکومت نہیں

بچا سکتے۔نیر بخاری نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں