اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں نوجوان طالب علم کے قتل کا مقدمہ وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا


لاہو ر(این این آئی) اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں نوجوان اسامہ کے قتل کا مقدمہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سےجمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں معصوم نوجوان اسامہ کے قتل کی مزمت کرتے ہیں ۔معصوم نوجوان کا قتل انتہائی افسوناک ہے،اس معصوم نوجوان کے قتل کا ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ہے۔شیخ رشید جس وزارت میں جاتا ہے وہاں انسانی جانوں کا نقصان

ضرور ہوتا ہے۔ ایک نااہل اور عقل سے عاری شخص کو وزارت داخلہ دے دی گئی ہے۔شیخ رشید نے ریلوے کا کباڑا کر دیا۔ایسے نا اہل آدمی کو وزارت داخلہ دے کر اندرونی سلامتی کو دا پر لگا دیا گیا ہے۔ قرار دادمیں مطالبہ کیاگیا کہ معصوم نوجوان کے قتل کا مقدمہ شیخ رشید پر درج کیا جائے اور اس سے وزات داخلہ کا چارچ فوری واپس لیا جائے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں