اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی جگہ یوان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا


لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی یوان بوتھا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے،جنوبی افریقہ کوچ پی ایس ایل سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کریں گے، انہیں مصباح الحق کی جگہ رکھا گیا ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونےکے ساتھ ساتھ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نہیں رہ سکتے تھے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے یوان بوتھا نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک بار پھر حصہ بن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا

کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنے وسیع تجربے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ جیتواوں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں