الزامات کی زد میں آنیوالے تمام سرکاری افسران کے خلاف اب یہ کام ہو گا؟ نکمے اور خوردبرد کرنے والے افسران کی شامت آ گئی


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے مختلف الزامات کی زد میں آنے والے سرکاری افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا، کرپٹ، نکمے اور نیب زدہ افسران کی نشاندہی اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے منظور کردہ رولز 2020 کے تحت کرپشن میں ملوث ملازمین، نیب کے ساتھ پلی بارگینکرنے والے، کارکردگی نہ دکھانے والے اور دو مرتبہ سپر سیڈ کیے جانے والے افسران کو ریٹائر کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ

ڈویژن ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ کے نمائندے، وزارت قانون و انصاف کے ایڈیشنل ڈرافٹس مین اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں