امت مسلمہ کا فرانس کے معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ ۔۔ زبردست اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ اور وہاڑی کی سیاسی شخصیات خضر عباس اورراناصغیر نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریے پر متفق ہونا ہوگا، اسلامی ممالک کے اتحاد سے ہی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک

امن پسند دین ہے، دنیا کو اسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا جبکہ دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہی قائم رہ سکتا ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانےاور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئےکردار ادا کرتے رہیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں