امداد نہ ملنے کی وجہ سے مختار مائی گرلز سکول بند کر دیا گیا،سینکڑوں طالبات تعلیم سے محروم


مظفر گڑھ (این این آئی)ضلع مظفر گڑھ میں امداد سے چلنے والا مختار مائی گرلز اسکول بند کر دیا گیا جس کے مطابق 6 سو سے زائد طالبات تعلیم سے محروم ہو گئیں۔مظفر گڑھ میں اسکول کھولنے والی مختار مائی نے اس حوالے سے کہا کہ

فنڈز اور امداد نہ ملنے پر اسکول نہیں چلا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام کر دی ہے، تاہم 4 ماہ بعد بھی محکمہ تعلیم نے اس اسکول میں عملہ تعینات نہیں کیا۔سی ای او ایجوکیشن سید کوثر حسین شاہ کے مطابق مذکورہ اسکول کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ منظوری کے لیے 2 ماہ قبل سمری ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی تھی، بجٹ منظور ہونے کے بعد اسکول کھول دیا جائیگا۔واضح رہے کہ پنچائت کے حکم پر اجتماعی زیادتی کاشکار ہونے والی خاتون مختار مائی نے مخیر افراد کے تعاون سے 2002ء میں جتوئی کے علاقے میں لڑکیوں کا یہ اسکول قائم کیا تھا۔

The post امداد نہ ملنے کی وجہ سے مختار مائی گرلز سکول بند کر دیا گیا،سینکڑوں طالبات تعلیم سے محروم appeared first on JavedCh.Com.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں