امریکی حسینہ کا پاکستانی شہری کو 27لاکھ کا چونا شہری نے حکومت سے بڑی اپیل کر دی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک کی دوستی ، لاہور کے رہائشی کو 27لاکھ روپے کا چونا لگا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی ندیم نامی شخص کو ایک امریکی خاتون روز ہیلن نے فرینڈ ریکوسٹ بھیجی جسے اس نے فوری قبول کیا، کچھ دن اجنبیوں کی طرح باتیں کرنے کے بعد دونوں میں گہری دوستی ہو گئی ، معاملہ میں میں نیا رخ اس وقت آیا جب امریکی خاتون نے لاہور کےرہائشی ندیم کو اپنے شوہر کے سرطان کے باعث مرنے اور اور انشورنس میں ملنے والی رقم کے بارے میں بتایا ۔ نجی ٹی وی سماء کی

رپورٹ کے مطابق خاتون نے لڑکے کو بتایا کہ وہ 47 لاکھ ڈالر میں سے 20 لاکھ ڈالر اسے ایک پارسل کے ذریعے بھجوارہی ہے وہ وصول کرلے۔اس کے بعد ندیم کو آمنہ عزیز نامی ایک خاتون کا فون آیا جس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے کہا کہ ڈالرز سے بھرا ایک پارسل اس کے لیے آیا ہے لہٰذا وہ رقم کے حصول کی خاطر ایک لاکھ 23 ہزار روپے ادا کرے ورنہ اسے اس معاملے پر پکڑ لیا جائے گا۔ اس پر ندیم نے وہ پیسے پہنچا دیئے تاہم اس کے بعد اس سے کبھی اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کو جرمانہ بھرنے توکبھی ڈلیوری چارچز کے بہانے سے لوٹا گیا اور پھر اسے بتایا گیا کہ کچھ مسائل کے باعث پارسل واپس چلا گیا ہے۔اس کے بعد اسی دوست نے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا فکر مت کرو وہ پیسے دوبارہ بھجوادے گی تاہم اس کے بعد ندیم سے آئی ایم کو پیسے بھرنے کے نام پر بھی کثیر رقم بٹوری گئی۔ لاہور کے رہائشی ندیم نے اپنے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا کہ پارسل کو وصول کرنے کیلئے اب تک میں 27لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں ،میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ دھوکہ کرنے والے کو بے نقاب کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک پر امریکی دو شیزہ نے پاکستانی شہری کو لوٹ لیا ، امریکی دوشیز ہ نے کہا کہ میرے پاس 6لاکھ امریکی ڈالر کی رقم ہے جو میں آپ کوپاکستان بجھوانا چاہتی ہوں ، آپ کسٹم ڈیوٹی انتیس لاکھ پچاس ہزار (2950000 )بھیج دو ، پاکستانی شہری نے جب کسٹم ڈیوٹی ادا کی تو امریکی دو شیزہ رفو چکر ہو گئی ، پاکستانی شہر ی نے ایف آئی اے سے شکایت کیتو پتہ چلا کہ یہ ایک پاکستانی گروہ ہے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے دھوکہ دہی، چیٹنگ اورفراڈ کرتے ہوئے اور خود کو امریکن سپیشل فورس کی فی میل افسر ظاہر کرنے والا بین الاقوامی گینگ گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شریب احمد ہارون کے مطابق بھکر کے رہائشی شریف کو ملزمان نے کہا کہ ہمارے پاس 6 لاکھ امریکی ڈالرز ہیں جو آپ کو بذریعہ پارسل اسلام آباد پاکستان بھجوا رہی ہوں۔ بعد ازاں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں مدعی سے مختلف اوقات میں مختلف پاکستانی بنک اکاونٹز میں 29, 50, 000 روپے منگوا لیے گئے. متاثرہ کی نشاندہی پر اسلام آباد E-11 سیکٹر میں چھاپہ مار کر ملزمان سکندر علی (پاکستانی)،رابرٹ (پاکستانی)، برائٹ/(پاکستانی)، چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13, 14, 16Peca-2016, 109, 419, 420, 468, 471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان سکندر علی (پاکستانی)رابرٹ (پاکستانی) برائٹ/(پاکستانی) چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13, 14, 16Peca-2016, 109, 419, 420, 468, 471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں