امریکی صدارتی امیدوار نے ٹرمپ کے سامنے ”انشاء اللہ” کہہ دیا سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کی مقبولیت ، مسلمانوں کی خوب پذیرائی


واشنگٹن ( آن لائن ) جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔ جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے. امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مباحثے کے دوران صدارتی امیدوار جوبائیڈن نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بیان پر ‘انشائ اللہ ‘ کہہ کر امریکی مسلمانوں کو حیران کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ٹیکس ریڑن کے حوالے سے بہت جلد

معلومات عام کریں گے۔اس پر جوبائیڈن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انشا اللہ کہا۔ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر مقبولیت ملی اور مسلمانوں امریکیوں نے خوب پذیرائی کی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں