امریکی صدارتی انتخابات ، دوسری بار ایسا ووٹ کاسٹ ہو گیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ، حق رائے دہی استعمال کرنی والی خاتون کون ہیں اور انہوں نے اپنا ووٹ کہاں سے کاسٹ کیا ؟ جانئے


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی انتخابات ، دوسری بار ایسا ووٹ کاسٹ ہو گیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ، حق رائے دہی استعمال کرنی والی خاتون کون ہیں اور انہوں نے اپنا ووٹ کہاں سے کاسٹ کیا ؟ جانئے ۔ امریکی خاتون خلا باز کیٹ ریوبنس نے امریکی انتخابات میں خلا سےحصہ لیا اور اپنا ووٹ استعمال کیا۔انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کی کریو ممبرامریکی خاتون خلا باز نے امریکی صدارتی انتخابات میں زمین سے 408 کلو میٹر بلندی میں خلا سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کی تصدیق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے بھی

کی گئی ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے مطابق خاتون خلا باز نے اپنا 6 ماہ کا مشن ایک ہفتے قبل ہی شروع کیا ہے اورانہوں نے اس دوران خلا سے ووٹ دیا۔ناسا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خاتون کی ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صفر کشش ثقل کے ماحول میں موجود خلا بازایک بوتھ کے پاس کھڑی ہیں جس پرلگے ایک پرچے پرآئی ایس ایس یعنی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر ووٹنگ بوتھ لکھا ہواہے۔ناسا اور خاتون خلا باز نے خلا سے ووٹ دینے کے اس عمل کو غیر حاضر ووٹنگ قرار دیاہے،خاتون خلاباز کی جانب سے خلا سے ووٹنگ کے عمل کا یہ تجربہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ کیٹ ریوبنس 2016 میں بھی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر سے اپنا ووٹ استعمال کرچکی تھیں۔دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ میں عوام کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے ، اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد امریکی قبل ازوقت اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئی ۔شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعدصدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، یہ ہی صورتحال اوہائیو اور لاس اینجلس میں بھی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1908 کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آوٹ آسکتا ہے۔‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں