انڈین ایجنٹ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے ،لیگی قیادت کے اسرائیل سے رابطوں بارے خبرپر ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں وفداسرائیل بھجوانے کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے ،ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسیمخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا،ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے ،ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے،نوازشریف اور مسلم

لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظم کے اصولی موقف کی حامی اور پہریدار ہے ،’انڈین ایجنٹ‘ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے ،کشمیر کا سود کرو تم، الزام لگاو نوازشریف پر؟،کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر ؟کوئی شرم، کوئی حیاء؟۔ انہوںنے کہا کہ نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاو تم، اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟،معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا، اور ذمہ دار نوازشریف؟۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایاگیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے ،خبردارکرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں، ملکی مفاد میں ہماری خاموشی کے صبر کا امتحان نہ لیاجائے ،اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں