اورنج لائن ٹرین کا افتتاح ،  شہباز شریف نے بھی بڑا اعلان کر دیا


لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے قوم کا پیسہ اوروقت بچے گا۔ احتساب عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہیہ منصوبہ چین کی جانب سے پوری قوم کیلئے ہے بعدازاں شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پشاور دھماکے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ حفیظ سینٹر کے واقعہ سے تاجر برادری متاثر ہوئی ہے، تاجروں کی داد رسی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت

ہے۔ا نہوں نے کہاکہ حفیظ سینٹر کا واقعہ سے تاجروں کو بہت بڑا نقصان ہوا،حکومت کو فوری طور پر تاجروں داد رسی کرنی چاہیے ۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،عوامی جلوس اور ریلہ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں