آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشیں ،شہروں کے نام جاری گرمی سے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی


اسلام آباد (آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاجبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 9 ملی میٹر، دروش 6، میر کھانی 4، کالام، چترال اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ

صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 18، لاہور 25، کراچی 27، پشاور 21، کوئٹہ 12، گلگت 13، مری اور مظفر آباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں