آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے اعلان پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا جانبداری کا الزام، شدید برہم


راولپنڈی (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے اعلان پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی نے ٹیم آف ڈیکیڈ کے انتخاب میںجانبداری برتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی نظریں بابر اعظم پر نہیں پڑیں۔شعیب اختر نے سوال کیا کہ کیا یونس خان آئی سی سی کی نظر میں گریٹ پلیئر نہیں؟انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو کچھ نظر اس لیے نہیں آرہا کہ وہ دیکھنا ہی

نہیں چاہتی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں