آرمینیا سے جنگ، آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور ترکی نے آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر آذربائیجان کی پہلے دن سے حمایت کررکھی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باکو کے گھروں کی بالکونیوں میں دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے تھے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقپاکستان کی حمایت کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی تصدیق پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں آذری سفیر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور

اسی وجہ سے پاکستانی جھنڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب آرمینیا کے زیر قبضہ ایک اور شہر آذربائیجان نے فتح کر لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے اپنی عوام کو خوشخبری دیتے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا کے زیر قبضہ علاقہ فضولی شہر فتح کر لیا ہے ۔ اس شہر میں موجود تمام مساجد میں پانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونگی ۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے آرمینیا کی فوج کو دوٹوک پیغام دیا کہ وہ جلد از جلد ہمارے علاقوں سے نکل جائے ، ہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں لینے دیں گے ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں