اپنی اہلیہ کو چاند پر 3ایکڑکا ٹکڑا خرید کر تحفہ دینے والا شوہر ‎


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بیوی کو آٹھویں سالگرہ پر شوہر ایسا تحفہ دیدیا جس نے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر ا جینا نے بیوی کوسپنا اجینا کو شادی کی آٹھویں سالگرہ چاند کی تین ایکڑ زمین کا ٹکڑا خرید کر تحفے میں دیدیا ۔
بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو آٹھ سال گزر گئے ہیں اس بار میںچاہتا تھا کہ سالگرہ کےموقعے پر ایسا تحفہ دوں جو سب سے منفرد اور حیران کر دینے والا ہو ،فلموں ڈراموں میں یہ سنتا آیا ہوںکہ

اگر کہو تو تمہارے لیے چاند تارے توڑ لائوں ، میں نےبھی اسے حقیقت کا میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے بیوی کو چاند سے زمین کا ٹکڑا خرید کر دیدیا ۔ دھرمیندر اجینا کے مطابق دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں