اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر انگلیاں اٹھا نیوالے جمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، وزیر اعظم عمران خان کی اپوزیشن پرشدید تنقید


اسلام آباد ( آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے۔جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی

کیلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے۔ اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کرملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر بابراعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں