اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری کا اپوزیشن کوحیرت انگیز مشورہ


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو ورچوئل جلسوں کا مشورہ دیدیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نادانو! اگر بیماری پھیلتی ہیاور لوگوں کی زندگیاں دائو پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟ سیاست اور اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ اگر زندگی چیلنج ہو جائے تو سیاست کیا ہونی ہے، اپنی حکمتِ عملی بدلیں

اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچوئل جلسے کر لیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں