اپوزیشن کی تحریک ختم ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی اندر سے تقسیم ، حیران کن انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آرہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سکڑ کر صرف سندھ تک محدود ہو گئی ہے اور وہ وفاق کے نعروں سے دور ہوتی جا رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہہماارا نعرہ ہے پاکستان کوعزت دو، پاکستان کوعزت دو گے تو سب کی عزت ہو گی،اب اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن اور

پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو مشکل سے نکلنے کا راستہ دے۔قبل ازیں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے،عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے، ہمیں مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ صرف فضل الرحمان کی پارٹی تک نہیں رْکے گا بلکہ یہ ن لیگ تک جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز ریکارڈ درست کریں انہیں عمران خان نے جیل میں بند نہیں کیا، کم قیمت پر کورونا ویکسین جلد مہیا کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے ، اس کے باوجود حکومت کو اپوزیشن کو نکلنے کا راستہ دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے لیے پی ڈی ایم، مریم یا بلاول کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں