اپوزیشن کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں


اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی،بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا

کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ ذرائع کے مطابق ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر مشاور ت کی گئی۔وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ریاست مخالف بیانیے پر بھی مشاورت کی گئی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں