ایران کے بعد کس ملک نے جنرل سلیمانی قتل کیس میں ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے


بغداد(این این آئی) عراقی عدالت نے جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی عدالت نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، عدالت کے مطابق قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے متعلق عراق کے دارالحکومت بغداد کی عدالت میں تحقیقات جاری ہیں جب کہ امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت

کے جج نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔اواضح رہے کہ گزشتہ برس ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 30 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، ایران نے امریکی صدر کی گرفتاری کے لیے ریڈ پول سے مطالبہ بھی کیا کہ  صدر ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں