ایک مرتبہ حضرت عثمان نے کسی شخص سے زمین خریدی مالک بہت دنوں تک قیمت لینے نہیں آیا، ایک روز وہ کہیں مل گیا تو حضرت عثمان نے کہا کہ تم۔۔۔


ایک مرتبہ حضرت عثمانؓ نے کسی شخص سے زمین خریدی۔ مالک بہت دنوں تک قیمت لینے نہیں آیا۔ ایک روز وہ کہیں مل گیا تو حضرت عثمانؓ نے کہا تم اپنی زمین کی قیمت لینے نہیں آئے؟ تو اس شخص نے کہا مجھ کو زمین کی فروختگی میں دھوکا ہواہے۔ لوگ مجھے برا بھلا کہتے ہیں۔ معاملہ فروختگی اگرچہ ختم ہو چکا تھا اور اب بیچنے والے کوبیچی ہوئی زمین کو واپسلینے کا کوئی حق نہیں تھا۔ لیکن بایں ہمہ حضرت عثمانؓ نے فرمایا اگر ایسا ہے تو تم کو اختیار ہے۔ اپنی زمین واپس لے لو یااس کی قیمت

لو۔ اس کے بعد یہ حدیث پڑھی۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا جو صلح پسند اور نرم خو ہوگا خواہ اس کی حیثیت خریدنے کی ہو یا بیچنے والے کی، فریادرس کی ہو یا فریاد کرنے والے کی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں