برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں میں نئے کرونا وائرس کی تشخص


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)برطانیہ سے آنے والے 3 مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوگئی، برطانیہ سے آنے والے کل 6 مسافروں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنے والے 12 میں سے 3 مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق کردی۔دوسری جانب ملک بھر میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا وائرس سے مزید 63افراد جاں بحق اور 1776نئے کیسز ورپورٹ ہوئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق اور ملک

بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1776 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 992 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 19 ہزار 983 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 085 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 494 ہے، سندھ میں 2 لاکھ 12 ہزار 093، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا 57 ہزار 746 بلوچستان میں 18 ہزار 099 کیس رپورٹ ہوئے ، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد 37 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 235 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد 39 ہزار 599 ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں