برطانیہ میں پھیلی کرونا وائرس کی نئی قسم کےپنجاب میں پہنچنے کی خبریں ، حکومت نےواضح کر دیا


لاہور(این این آئی) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کی نئی قسم کے کیس رپورٹ ہونے کی تردید کردی۔برطانیہ میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس کی نئی قسم کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں اس کیس کا مریض رپورٹ نہیں ہوا، برطانیہ سے آئے افراد کا کورونا مثبت آنے پر ان کے نمونے جین سیکونسنگ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈریہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کہ نجی ہوٹل میں کورونا مثبت آنے والی خاتون کی جین سیکیونسنگ نہیں ہوئی،بغیر جین سیکونسنگ کورونا وائرس کی قسم کوڈیکلئر کرنا

ممکن نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں برطانیہ سے متاثر ہو کر آنے والے مریضوں میں نئی قسم کا وائرس ہو، جین سیکونسنگ کے نتائج آنے پر ہی پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں