برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے ہلاکتوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ


واشنگٹن (این این آئی)کورونا کئی نئی قسم سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہوا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس کے ناصرف کیسز بلکہ اس وبا سے اموات بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں، یہاں پہلی بار کورونا وائرس سے 1 روز میں 4 ہزار سے زائد امواتواقع ہوئی ہیں۔33 کروڑ سے زائد آبادی کے حامل ملک امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 124 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی

تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار 45 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 86 لاکھ 14 ہزار 604 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 34 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 317 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کر دیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پر سفری پابندیوں میں توسیع کر دی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 79 ہزار 833 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 29 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔برطانیہ میں سائنسدانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے، کورونا کی نئی قسم کو موجودہ لاک ڈاؤن سے روکنا مشکل ہے، آسٹریلیا کے علاقے گریٹر برسبین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا کیس سامنے آ نے کے بعد یہاں جمعہ سے3 روز کے لاک ڈاون کااعلان کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ماہ(فروری میں)ہو گا۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 909 ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 28 ہزار 568 ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 6 ہزار 749 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 332 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار 605 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں