بغاوت کیس ترکی میں سابق فوجی جرنیلوں کو سخت سزائیں سنا دی گئیں


انقرہ (این این آئی )ترکی کی ایک عدالت نے بدھ 30 دسمبر کو سن 2016 میں بغاوت کی ناکام کوشش میں مبینہ کردار ادا کرنے والے بعض سابق فوجی جرنیلوں سمیت درجنوں افراد کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔ ترک میڈیاکے مطابق اس معاملے کا تعلق انقرہ میں بری فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے واقعات سے تھا، جس کی سماعت 2017میں شروع ہوئی تھی۔ اس میں 132 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ان میں سے 92 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان میں کئی سابقہ بہت سینیئر فوجی افسران بھی

شامل ہیں۔ ان میں سے 12 فوجیوں کی عمر قید کی سزا میں غیر معمولی سختی کر دی گئی ہے، جس کے تنیجے میں انہیں پیرول پر رہا نہیں کیا جا سکے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں