بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کل 25 اکتوبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیڈول پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔یا د رہے کہ بلاول بھٹو انتخابی مہم کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے کوئٹہ میں ہونےوالے جلسے میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ ان کی جگہ یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک بحالی جمہوریت،عوام کے حقوق،1973ء کے آئین کے تحفظ کیلئے ہے پیپلز پارٹی کے جیالے آج کوئٹہ کے جلسے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے پی ڈی ایم کے آج کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جمہوری قوتوں نے ملک میں ملکر ایم آر ڈی کی تحریک آمریت کے خلاف چلائی پھر سیاسی قوتوں نے ملکر اے آرڈی کی تحریک مشرف آمریت کے خلاف چلائی اسی طرح آج ملک کی تمام سیاسی جمہوری قوتوں نے پی ڈی ایم کی تحریک،موجودہ سلیکٹڈ حکومت اورانکے سہولت کاروں کے خلاف شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم کی تحریک ملک میں بحالی جمہوریت،عوام کے حقوق کے حصول،1973ء کے آئین کے تحفظ کی تحریک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کو بچانے کی تحریک ہے جس کے تحت ہم نے صوبوں کو انکے حقو ق دیئے تھے ہماری تحریک بے روزگاری،غربت کے خاتمے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے گوجرانوالہ میں اور سندھ کے عوام نے کراچی میں تاریخی سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ جلسے میں اپنا فیصلہ سنادیا اورآج کوئٹہ میں بلوچستان کے عوام بھی اپنا فیصلہ سنادیں گے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایم آرڈی اوراے آرڈی کی تحریکوں کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی بھر پور حصہ لیتے ہوئے آج کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں