بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں غبن کا تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (این این آئی) بلغاریہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں کروڑوں کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بلغاریہ میں سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کر دیا۔سفارت خانے کے سابق اکائونٹنٹ طفیل قاضی بھی کرپشن میں معاونت پر ملزم نامزد ہوئے ہیں۔نیب ریفرنس کے مطابق بابر ہاشمی اور طفیل قاضی نے 2016ء سے 2018ء تککرپشن کی، ملزمان سفارت خانے کے فنڈز ذاتی استعمال میں لاتے رہے۔نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ سفارت خانے کے فنڈز نکلوا کر چیف اکاو?نٹنٹ کے پاس کوئی رسید بھی جمع

نہ کرائی جاتی تھی۔نیب کے مطابق نئے اکائونٹنٹ کی بلغاریہ میں تعیناتی کے بعد فنڈز میں کرپشن کا انکشاف ہوا۔واضح رہے کہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں کرپشن کا معاملہ دفتر خارجہ نے خود تحقیقات کے لیے نیب کو بھجوایا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں