بلوچستان الگ ریاست بنانے کا بیان غداری ریاست مخالف تقریرپراحمد اویس نورانی کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا


بہاولپور(آن لائن) کوئٹہ جلسہ میں ریاست مخالف تقریر کرنے پر احمد اویس نورانی کے خلاف مقدمہ کیلئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ درخواست سمیرہ ملک نامی وکیلخاتون کی جانب سے تھانہ صدر میں جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احمد اویس نورانی ریاست مخالف تقریر کرکے غداری کا مرتکب ہوا ہے۔احمد اویس نورانینے اشتعال انگیز تقریر کرکے قوم کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔احمد اویس نورانی کا بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کا بیان ریاست مخالف بیانیہ ہے۔احمد اویس نورانی کا بیانیہ صوبوں میں نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ملزم

نے پاکستان افغانستان بارڈر کی باڑ اکھاڑنے کا اشتعال انگیز بیانیہ دیا ہے۔ملزم کا بیانیہ اندرونی خانہ جنگی کے مترادف ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں