بچے کی پیدائش پر والد کو بھی ایک مہینے کی چھٹی ملے گی یہ سہولت کتنے بچوں کی پیدائش تک ملے گی؟بل منظور کرلیا گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بچے کی پیدائش پر والد کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کا بل منظور کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کی جانب سے قومی اسمبلی کیقائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے ساتھ ساتھ بچے کی پیدائش پر والد بھی ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہے۔شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا اطلاق صرف اسلام

آباد تک ہو گا۔قانون کا اطلاق وفاقی دار الحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہو گا۔بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدایش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو چار ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔بل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو تین ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں