بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ایک اورمعروف بھارتی اداکار کی موت


کرناٹک (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار سریندر بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر ‘بنتوال’ کے مشہور اداکار سریندر بنتوال گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔اْن کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس فوراً اداکار کے گھر پہنچ گئی ، تاہم ابھی تک اس کیس سے متعلق زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے اہل خانہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔سریندر بنتوال نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، اْن کی موت

کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔دوسری جانب اْن کے مداح بھی یہ خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پیسے کی لین دین کا ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کو لے کر کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے تھے۔ سریندر نے ٹللو فلم ‘چلی پولیلو، سورن دیرگھا سنگھی’ اور دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کیریئر میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں