بھارتی میڈیا نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا ایاز صادق نے وضاحتی بیان دیدیا


اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے گزشتہ روز کے بیان پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے میر ے گزشتہ روز اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور اسے تبدیلکرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک چیز واضح ہے کہ ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا، اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔ایاز صادق کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں

کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی، میٹنگ میں تاخیر کی کیا وجہ تھی؟ کیا وہ مودی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے ہم سے شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھا؟سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ ‘وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے توسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری بھارت کے حوالے کرنا ہے، ابھی نندن کی بھارت حوالگی کا فیصلہ سراسر غلط تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں