بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیاں ، بلوچستان اور قبائلی پٹی پر کتنے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے؟ حیران کن انکشاف


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے بلوچستان میں ایم آئی 6،سی آئی اے متحرک ہے ،نہرو نے کہا تھا شبنم کے قطروں کی طرح پاکستان باقی نہیں رہے گا، قائد اعظم نے کہا دنیا کی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی،ایک سانحہ ہوا مگر ہماری اس میں
غلطیاں تھیں مگر اب یہ وہ پاکستان نہیں،انڈیا پانچ سو ملین ڈالر بلوچستان اوراربوں روپے قبائلی پٹی پر خرچ کرتا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا آج بھی پنجاب، سندھ،بلوچستان اور کے پی کے جاگیر دار خاندانوں میں ایم آئی 6کے نسل در نسل ایجنٹ موجود

ہیں،سی آئی اے کی انویسٹمنٹ بھی شروع سے ہوچکی،ان کی میڈیا ، سیاسی پارٹیوں اور این جی اوز میں انویسٹمنٹ ہے ،بلوچستان ان کا ٹارگٹ ہے کیونکہ سی پیک اور چین کے آگے بڑھنے کی ان کو تکلیف ہے ،انڈیا کا ہدف یہی رہا کہ پاکستان کو توڑا جائے ، افغانستان وہ واحد ملک ہے جس نے پاکستان کے اقوام متحدہ کاممبر بننے کی مخالفت کی تھی ۔ ‎





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں