بہاولپور میں 6 مسلح ملزمان کی اہلخانہ کے سامنے لڑکی سے زیادتی


بہاولپور (این این آئی) بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں 6 مسلح ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے مبینہ طور پر لڑکی سے منہ کالا کیا اور بھائی کے جسم کا ایک حصہ کاٹ دیا۔حاصل پور میں 6 مسلح افراد گذشتہ رات ایک گھر میں گھس آئے اور لڑکیکی مبینہ اجتماعی آبرو ریزی کی۔بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے بہن سے یہ افسوسناک کام کیا اور اس کے جسم کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اور متاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی،

خدشہ ہے کہ ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا۔پولیس نے پرانی رنجش اور اجتماعی آبرو ریزی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور واقعہ کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں