تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے’بجلی بحالی شروع ہوگئی


وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ٖاین ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاون میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے جب کہ انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے۔وفاقی وزیر عمر ایوب اس وقت خود پورے سسٹم کی بحالی کی نگرانی کیلئے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں موجود ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے سنگجانی اور مردان گرڈ میں بجلی بحال ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں ،

وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں ، ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے ، ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے ،ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ’’بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے۔فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے ۔اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں ۔بطور وفاقی وزیر پاور میں خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں ۔ عوام کو وقتا فوقتا بحالی سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک بڑے کول پاور پلانٹ کی بندش کی وجہ سے تمام پاور پلانٹس ٹرپ ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی کا عمل جاری ہے، لیکن بحالی کے عمل میں کئی گھنٹوں کا وقت لگے گا ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں