ترکی اور آذربائیجان کے بڑی شخصیات کا  13 جنوری کو دورہ پاکستان کا امکان


اسلام آباد( آن لائن )ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا 13 جنوری کو دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو 13 جنوری کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، آذری وزیر خارجہ جیہون بیراموو کی بھی وفد کے ہمراہ 13 جنوری کو ہی اسلام آباد آمد متوقع ہے ۔آزری سفارت خانے نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں بیراموو کے دورہ پاکستان کیتصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق دونوں مہمان وزرائے خارجہ , وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے،پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین

مابین دوطرفہ اور سہہ فریقی اجلاسوں میں باہمی تعاون کے فروغ، باہمی منسلکی اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔ذرائع کے مطا بق ترک اور آذری وزرائے خارجہ، وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دیگر سیاسی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتوں کا قوی امکان ہے ،ناگورنو کاراباخ کی تاریخی فتح، مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال زیر غور آئے گی۔ذرائع کے مطابق ترکی اور آذربائیجان مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کا اعادہ کریں گے، ترکی اور آذربائیجان، کشمیری بھائیوں کی ہندوستانی قبضے سے آزادی کیلئے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک اور آذری وزرائے خارجہ جموں و کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کے خاتمے پر زور دیں گے، تینوں ممالک تجارتی راہداری کے قیام، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر بھی غور کریں گے، پاک، ترک، آذری مشترکہ منصوبوں کے آغاز، باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں