جی سی یونیورسٹی میں کلاس فیلو نے اپنے3 دوستوں کیساتھ ملکرطالبہ کی اجتماعی آبروریزی کردی،ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے ملزم لڑکی کو کس بہانے سے لیکر گیا ؟آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کلاس فیلو نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کرطالبہ کی آبروریزی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ننکانہ کی رہائشی اور فیصل آباد جی سی یونیورسٹیکی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی تقریب میں شرکت کے بہانے اپنے گائوں لایا۔جہاں اس کے تین دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے، ملزمان نے نہ صرف لڑکی کو نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

گیا ہے۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ وقوع پذیر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں