حریم شاہ نے اب لوگوں کو سستے پلاٹ بھی بیچنا شروع کر دیے


کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی والوں کے لیے سستے پلاٹس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ حریم شاہ کے مطابق یہ منصوبہ ان غریب لوگوں کے لیے شروع کیاگیا ہے جو ایک عرصے سے اپنی چھت کا خواب دیکھرہے ہیں لیکن اپنے اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کرپارہے۔ حریم شاہ 100 گز کا پلاٹ صرف 3 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پریس ریلیز میں حریم شاہ نے موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر

کے خواب دکھائے لیکن اس خواب کی تعبیر غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کے اس سستے پلاٹ منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صارفین نے کہاکہ یہ ڈبل شاہ کی طرح کی کوئی سکیم ہے جس میں دھوکہ ہونے کے امکانات ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں