حکومت نے پیاز بیرون ممالک بھجوانے پر پابندی لگا دی، ایکسپورٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے


اسلام آباد / کراچی(این این آئی) وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ۔نجی ٹی و ی کے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹمیں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ

پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں