حکومت نے کراچی کے انتہائی اہم منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی،کراچی کے شہریوں کیلئے چیئرمین واپڈا کا اہم اعلان


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کراچی کے فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی ۔ اعلامیہ کے مطابق کراچی کو پانی فراہمی کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر سٹیکہولڈر ز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون، وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئر مین واپڈا نے

کہاکہ واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا ،منصوبہ کم از کم مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اْٹھا سکیں ۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے اجلاس کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں