خمینی کے حق میں نعرے کیوں نہیں لگائے،مسجد کو ہی آگ لگا دی گئی،کئی قرآن پاک اور دینی کتب جل گئیں


صنعاء(این این آئی) یمن میں حوثی باغیوں نے ذمار گورنری میں جھران ڈاریکٹوریٹ میں نمازیوں کی جانب سے ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ علی خمینی کے حق میں نعرے نہ لگانے پر مسجد کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں نہ صرف مسجد شہیدہوگئی بلک مسجد شریف میں موجود قرآن پاک کے دسیوں نسخے بھی جل کر راکھ ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس وقت کی گئی جب مسجد کے امام سے نمازیوںسے خمینی کے حق میں نعرے لگانے کو کہا۔ نمازیوں نے ایران نواز ملیشیا کے عناصر کے کہنے پر نعرے

لگانے سے انکار کردیا تو باغیوںنے مسجد ہی کو آگ لگا دی۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والی مسجد میں قرآن پاک کے 100 نسخے اور دیگر دینی کتب جل گئیں۔ یہ واقعہ جھران ڈاریکٹوریٹ میں حقار کے مقام پر پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی لیڈر شملان کے حکم پر مسجد کو آگ لگائی گئی اور نمازیوں کو بھی نعرے نہ لگانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔حوثی لیڈر نے نمازیوں سے کہا کہ اگر انہوںنے خمینی کے حق میں نعرے بازی نہ کی تو وہ مسجد کو آگ لگا دیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں