دبئی پہنچنے والے مزید 100 پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر روک لیا گیا آنے سے پہلے یہ 2کام ضرور کریں ، قونصل خانے نے مطلع کردیا


دبئی (این این آئی)لاہور سے دبئی پہنچنے والے مزید 100 پاکستانیوں کو سفری شرائط پوری نہ کرنے پر ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔دبئی ائیرپورٹ پر موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ،سفری شرائط پوری نہ کرنے پر اس ہفتے 600 پاکستانی دبئی ائیرپورٹ سے ہی واپس لوٹا دئیے گئے ہیں۔
نئی ٹریول پالیسی کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور 2 ہزار درہم کی رقم اپنے ساتھ رکھیں ورنہ انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستانی قونصل خانے نے شہریوں

کو مطلع کیا کہ ویزے کے ساتھ 2 ہزار درہم اور ہوٹل بکنگ کروا کر ہی یو اے ای آئیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں