دفعہ 144 عائد، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،موبائل فون سروس بھی بندکرنے کا اعلان


کوئٹہ(این این آئی) تر جمان حکو مت بلوچستان لیا قت شا ہوا نی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں انھیں بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور جلسے کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کر لئےگئے ہیں قائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کے سلسلے میں کوئٹہ شہر میں دفعہ 144عا ئد کر دی ہے اور مو ٹر سا ئیکل پر ڈبل سوار ی پر پا بند ی ہو گی اس کے علا وہ ہسپتا لوں میں

ایمر جنسی نا فذ کی گئی ہے۔تر جمان نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں داخلے پر 90 روز کیلئے 29 جولائی 2020 کو پابندی عائد کی گئی تھی نوٹیفکیشن کے تحت محسن داوڑ کو ائیر پورٹ سے با ہر جا نے کی اجازت نہیں دی گئی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں