دلیپ کمار کی اہلیہ کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف خیبرپختونخوا حکومت کیلئے کیا  پیغام جاری کر دیا 


ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور میں واقع اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور پھر اْسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر خیبر پختون خوا حکومت کی تعریف کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کیاہلیہ سائرہ بانو نے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اْمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے۔‘سائرہ بانو نے کہا کہ’مجھے بہت خوشی ہو رہی

ہے کہ اس بار ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔‘ اْنہوں نے کہا کہ ’ماشاء اللہ مجھے جب بھی یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے پشاور میں واقع آبائی گھر کی کوئی بھی خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے‘۔دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ ’میرے شوہر کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے پر کافی عرصے سے کام چل رہا ہے اور اب خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار یہ اقدام ضرور مکمل ہوگا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت کیلئے اس جگہ کا رْخ کرے گی‘۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں