دوکان دار تیاری کر لیں  مصنوعی مہنگائی اور ذخیر اندوز کیخلاف ٹائیگر فورس ایکشن میں  بڑے پیمانے پر چھاپے شروع ہو گئے


اسلام آباد (آن لائن) مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری،پنجاب کے بعد خیبرپختون خواہ میں بھی کاروائیاں کی گئی ہیں ۔ تفصلات کے مطابق ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیںآٹا، چینی اور چاول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں فلور مل کی آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش پکڑی گئی۔ جبکہ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوے قریشی فلور مل سیل کر دی ۔خفیہ مقامات سے آٹے اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی

پکڑی گئی۔انتظامیہ نے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لے لیا۔ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کر کے 134 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔36 چھوٹے بڑے اسٹورز کو سیل کر دیا گیا متعدد کو وارننگ دی گئی ہے ۔سب سے زیادہ کاروائیاں پشاور مردان اور صوابی میں کی گئیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختون خواہ کاظم نیاز ملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں۔ٹائیگر فورس کی اطلاع پر اشیاء کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں