دہشتگردوں کا افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ، ایک اہلکار شہید


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کا افغانستان سے پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ، ایک اہلکار شہید ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا ایک اور جوان فرض پورا کرتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہو گیا، افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیطرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق افعانستان کی سر زمین سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران دہشتگردوں کے

ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گیا۔ شہید فضل واحد کا تعلق شانگلہ سے ہے۔ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے حملے کے بعد پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں