دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ سکیورٹی فورسز کے 7 بہادر جوان شہید


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات بہادر جوان شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ہرنائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کا شدیدتبادلہ ہوا جس میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہو گئے ۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔دہشتگردوں کی تلاش اور گرفتاری کیلئے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے

جوانوں میں نائب صوبیدار گلزار ، سپاہی فیصل ، عبدالرف ، فقیر محمد ، جمال شامل ہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں